ابنا: امریکی ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ فوجیوں میں بحریہ کے کمانڈوز تھے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر آج صبح صوبہ پکتیا کے شہر زرمت کے قریب مار گرایا گيا ہے۔ امریکی فوج نے بھی اس ہیلی کاپٹر کے مار گراے جانے کی تصدیق کردی ہے۔امریکی فوج نے اس علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں یہ ہیلی کاپٹر مار گرایا گيا ہے اور صحافیوں کو جائے وقوعہ پرجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔یاد رہے جمعہ کو بھی وردک صوبے کے سید آباد علاقے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا گيا تھا جس میں اکتیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ تین دنوں میں امریکہ کے دو ہیلی کاپٹروں کا مار گرایا جانا دو ہزار سے لے کر اب تک سب سے بھیانک واقعہ ہے جس میں چونسٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگي سے نہ صرف اافغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے بلکہ بیرونی ممالک اپنے فوجیوں کے تحفظ سے بھی عاجز ہیں۔.............
/169